لانڈھی کاٹیج انڈسٹریزکمیٹی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
الاٹیز کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں ،محمود حامد اختلافات بھلا کر مقدمہ لڑنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، محمد رضوان ودیگر
کراچی(این این آئی)لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی نے لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ کمیٹی کے چیئرمین محمود حامد نے کہا کہ الاٹیز کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اورکے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو کے درمیان زمین کی ملکیت سے متعلق مقدمے میں بھی فریق بن کر الاٹیز کے حقوق کا دفاع کریں گے ۔یہ فیصلے پیر کو صدر میں مقامی ہال میں لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیے گئے ۔ اجلاس میں چیئرمین محمود حامد، وائس چیئرمین محمد رضوان، اقبال احمد، حافظ محمد شوکت اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ محمود حامد نے کہا کہ پٹیشن نمبر 5909/2021 میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ان کی توقعات کے مطابق نہیں، تاہم عدالت نے الاٹیز کے حق اور ان کی ادائیگیوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں پلاٹوں کا حق دار قرار دیا۔
ان کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے کے ایم سی کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کاٹیج انڈسٹریز کی زمین پر ملکیتی حق منسوخ کردیاجس کے باعث عدالت نے اس حق کی بحالی کیلئے الگ مقدمہ دائر کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد نئے مقدمے کے بجائے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمیٹی نے 20 ستمبر کو اجلاس بلا کر مشاورت شروع کردی تھی۔حافظ محمد شوکت نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں اختلافات ایک طرف رکھ کر مقدمہ مضبوطی سے لڑنے اور لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی آبادکاری کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments