کرائے دار بھی شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کراسکتے ہیں، نادرا

کرائے دار بھی شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کراسکتے ہیں، نادرا

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر شہریوں کے لیے شناختی کارڈ پر موجودہ رہائشی پتہ تبدیل یا اپ ڈیٹ کرانے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی جاری کردی ہے۔

نادرا کے مطابق کرایہ دار اپنے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ درج کرانے کے لیے کرایہ نامہ یا مالک مکان کا حلف نامہ پیش کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہری اپنے نام، والدین یا شریکِ حیات کے نام پر جاری بجلی، گیس یا پانی کا کمپیوٹرائزڈ بل بھی رہائش کے ثبوت کے طور پر جمع کراسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ شہری اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے رجوع کرکے شناختی کارڈ پر موجودہ رہائشی پتہ اپ ڈیٹ کراسکتے ہیں۔یہ سہولت بالخصوص ان شہریوں کے لیے اہم ہے جو ملازمت، کاروبار یا دیگر وجوہات کی بنا پر اپنا مستقل رہائشی علاقہ چھوڑ کر کسی دوسرے شہر یا علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...