مالیبے ضابطگیاں، بلدیاتی افسران کے معاملات کی سمری طلب
کراچی(این این آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی)میں نیب ریفرنسز، اینٹی کرپشن مقدمات، مبینہ غیر قانونی تنخواہوں اور افسران کی تعیناتیوں سے متعلق معاملات ایک بار پھر زیرِ بحث آگئے ہیں۔
فراہم کردہ معلومات کے مطابق میئر کراچی نے مبینہ غیر قانونی ادائیگیوں اور متنازع تعیناتیوں سے متعلق کارروائی کے لیے میونسپل کمشنر سے اہم سمری طلب کرلی ہے ۔ادائیگیوں کی قانونی حیثیت، متعلقہ مدت اور ذمہ داری کا تعین مالی ریکارڈ اور تحقیقات کی روشنی میں کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے بعد نیب نے بھی کے ایم سی سے متعلقہ افسران اور مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس پیش رفت کے تناظر میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں، متنازع تعیناتیوں اور انتظامی اختیارات کے استعمال سے متعلق معاملات کی جانچ پڑتال پر توجہ دی جا رہی ہے ۔سمری میں شامل معاملات، متعلقہ افسران کے خلاف الزامات اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائیوں کی حتمی صورتِ حال کی تصدیق سرکاری دستاویزات سے ہونا ضروری ہے ۔شہری و انتظامی حلقوںکا مطالبہ ہے کہ متعلقہ افسران کے خلاف مقدمات کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments