خوشحالی مائیکروفنانس بینک کیلئے دو اہم اعزازات
کراچی(سٹی ڈیسک)خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ نے پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کی 10ویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس میں ’’بہترین مالیاتی بحالی کرنے والا مائیکروفنانس بینک‘‘ اور ’’بہترین ہاؤسنگ فنانس مائیکروفنانس بینک‘‘ کے ایوارڈز حاصل کیے۔
پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک نے یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے کے اشتراک سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر کراچی والا نے کہا کہ یہ دونوں ایوارڈز خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی ٹیم کے ہر رکن کے عزم اور بھرپور کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری مالیاتی بحالی ایک حکمت عملی کے تحت کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے ، جس کا مقصد مالیاتی گوشواروں سے وابستہ خطرات کو کم کرنا، ڈپازٹس پر لاگت گھٹانا، قرضوں کی وصولی اور قرضوں کی فراہمی کے شعبوں میں تنوع پیدا کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments