ایمرجنسی، گورنر راج نے کے پی کے حالات مخدوش بنا دئیے ،شجاع شیخ
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج کے نفاذ اور وزیر اعلیٰ کی گرفتاری نے صوبے کے حالات کو انتہائی مخدوش بنا دیا۔۔۔
کسی بھی ملک کے استحکام اور سلامتی کے لیے سیاسی افراتفری اور خانہ جنگی زہر قاتل ہوتے ہیں، عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کسی سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی ضد چھوڑ کر ملک کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی وجوہات کے حوالے سے حکومت کے متضاد بیانات نے معاملے کو مزید مشکوک بنادیا ہے ۔ امیر تنظیم نے کہا پرامن غیر مسلح احتجاج کا حق آئین پاکستان ہر شہری کو دیتا ہے ، اگر احتجاج میں شر پسندی ہو تو صرف مصدقہ شر پسند عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ، مگر افراد اور جماعتوں کے آئینی حقوق پامال کرنا درست نہیں اور یہ فیصلہ جمہوری طرز عمل کی روح کے بھی خلاف ہے ، ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے سے ملک میں جبر کی فضا بڑھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments