72 امیدواروں نے فائر فائٹر تربیتی کورس مکمل کرلیا
کراچی(این این آئی)فیڈرل شہری دفاع تربیتی اسکول گلشن اقبال میں فائر فائٹر دوم کورس مکمل کرنے والے 72 امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
کمانڈنٹ محبوب علی شیخ نے تربیتی کورس کی تکمیل کا اعلان کیا۔تقریبِ تقسیم اسناد میں میزان بینک کے جنرل منیجر اور سربراہ برائے حکومتی تعلقات و سلامتی محمود رشید، گل زیب عباسی اور رضوان چھٹہ نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانوں نے باہمی تعاون، پیشہ ورانہ تربیت، شجرکاری مہم اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کورس میں پاکستان نیوی، سندھ پولیس، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر محکموں کے امیدواروں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments