بلدیاتی ملازمین کااحتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

بلدیاتی ملازمین کااحتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ نے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور واجبات کی براہِ راست خزانے سے ادائیگی یقینی بنانے کے لیے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں احتجاجی تحریک، لانگ مارچ، ڈویژنل کنونشن منعقد کرنے اور سندھ ہائی کورٹ کے تمام سرکٹ بینچوں میں درخواستیں دائر کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔فیڈریشن کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں بلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل زیرِ غور آیا۔اجلاس میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے قائم کمیٹی کو فعال کیا جائے ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کارروائی کی جائے ، جعلی بھرتیوں اور غیر قانونی تقرریوں کا خاتمہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...