مصطفی عامر قتل کیس، ملزمان کا عدالتی نوٹس وصولی سے انکار

مصطفی عامر قتل کیس، ملزمان کا عدالتی نوٹس وصولی سے انکار

نوٹسز وصول نہیں کیے جا رہے ، دوسری بار بھی انکار پر عدالت کا اظہار حیرت ٹرائل کورٹ بھی جج کی عدم تعیناتی کے باعث غیر فعال ،سندھ ہائیکورٹ

کراچی (آئی این پی،اسٹاف رپورٹر)مصطفی عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان اور شیراز کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے دوسری بار انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اسپیڈی ٹرائل کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جہاں ملزمان ارمغان اور شیراز کی جانب سے عدالتی نوٹسز وصول کرنے سے دوسری بار بھی انکار کیے جانے پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا۔سماعت کے دوران جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ملزم عدالت کا نوٹس وصول ہی نہیں کر رہا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملزمان دوسری مرتبہ بھی نوٹسز وصول کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ نوٹسز وصول نہیں کیے جا رہے جبکہ ٹرائل کورٹ بھی جج کی عدم تعیناتی کے باعث غیر فعال ہے ، سندھ ہائیکورٹ نے اس سے قبل جیل پولیس کو دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم سماعت کے دوران کیس کا تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں جج کی تعیناتی تک کیس کی سماعت ملتوی کی جائے ، بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر بچی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں کو بچی بازیاب کراکے 16 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ایس ایس پی سینٹرل اور راؤ محمد طلحہ کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...