میرپور خاص:پٹرول پمپ یونٹ میں آتشزدگی، 10 افراد جھلس گئے
فائر بریگیڈ کے 3اہلکار شامل، تینوں کو نازک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیاٹنڈو آدم روڈ پر دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی، قریبی دکانوں کو نقصان
میرپورخاص(بیورو رپورٹ)شارٹ سرکٹ کے باعث پٹرول پمپ یونٹ میں آگ لگنے سے فائر بریگیڈ کے تین اہلکاروں سمیت 10 افراد جھلس گئے ، 3 نازک حالت میں پہلے حیدرآباد پھر کراچی منتقل کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر بھر میں ایک بار پھر غیر قانونی پٹرول پمپ یونٹ کھل جانے سے حادثات رونما ہونے لگے ٹنڈو آدم ناکہ روڈ پر قائم ایک غیر قانونی پٹرول پمپ یونٹ ٹینک میں آگ لگنے سے وہاں موجود 10 افراد بری طرح جھلس گئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو کراچی اور حیدرآباد ریفر کیا گیا جبکہ آگ نے آس پاس کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل سول ڈیفنس اور اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کی جانب سے شہر بھر کے تمام غیر قانونی پٹرول پمپ یونٹ پر کارروائی اور ان کو سیل کیا گیا تھا کیا وجہ بنی کہ ایک بار پھر شہر کے تمام غیر قانونی پٹرول پمپ یونٹ دوبارہ کھولے گئے ہیں، کس محکمے کی جانب سے ان کو اجازت دی گئی، ٹنڈو آدم ناکہ غیر قانونی پٹرول پمپ یونٹ واقعہ میں تین جھلس جانے والے افراد فائر بریگیڈ کے اہلکار نند لال، رمیش اور عامر کو کراچی برنس وارڈ منتقل کردیا ہے ۔ شہریوں نے ٹنڈو آدم ناکہ غیر قانونی پٹرول یونٹ میں آگ اور دھماکے میں شدید جھلس جانے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خطرناک کاروبار کو فوری طور پر بند اور انکو چلانے والے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments