پڈعیدن:مورو میں مجرم کو 14 سال قید، 3 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم
پڈعیدن(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن جج و جینڈربیسڈ وائلنس مورو کی عدالت نے زنا بالجبر کے مقدمے میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید تین ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
سزا کے بعد مجرم کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نوشہروفیروز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ، ایسے مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر مکمل کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تفتیشی اور لیگل ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments