ٹریفک جام کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کا مطالبہ

 ٹریفک جام کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کا مطالبہ

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں ٹریفک جام کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریفک مینجمنٹ نظام متعارف کرایا جائے اور سندھ حکومت سمیت متعلقہ ادارے دو ہفتوں کے اندر 90 روزہ عملی منصوبہ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ ٹریفک جام شہریوں کے لیے عذاب بن چکا ہے، جس سے قیمتی وقت اور ایندھن ضائع ہونے کے ساتھ معاشی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ خراب ٹریفک سگنلز، غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات اور متعلقہ اداروں کے درمیان عدم تعاون ٹریفک بحران کی بڑی وجوہات ہیں۔الطاف شکور نے کہا کہ خودکار سگنلز، جدید کیمروں، ڈرون نگرانی اور مرکزی کمانڈ سینٹر کی مدد سے ٹریفک کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جاسکتا ہے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے شفاف برقی چالان نظام نافذ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...