محراب پور، سانگھڑ، جیکب آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

محراب پور، سانگھڑ، جیکب آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

عبداللہ سہتو اوطاق میں نشانہ بنا، رتو ڈیرو کے رہائشی کوسانگھڑ میں گولیاں ماری گئیںاعجاز احمد گڑھی خیرو میں گروہی تصادم کے دوران مارا گیا، حادثے میں 2نوجوان زخمی

اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)محراب پور، سانگھڑ اور جیکب آباد میں 3 افراد کو قتل کردیا گیا، جبکہ حادثے میں 2 نوجوان زخمی ہوگئے ۔ محراب پور کے قریب ہنگورجا تھانے کی حدود گاؤں عبد اللہ سہتو میں اوطاق پربیٹھا ہوا نوجوان زوہیب سہتو ولد ضمیر حسین سہتونامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔ جبکہ شیخ اور منگنیجو برادری کے درمیان زمین کے تکرار پر گولی لگنے سے زخمی نوجوان گلزار احمد ولد وکیل منگنیجو سکھر کے نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ سانگھڑ کے قریب کوٹ نواب کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شخص کی شناخت لطف علی عرف ولی محمد دستی کے نام سے ہوئی، جو رتو ڈیرو کا رہائشی ہے ۔ واقعے کے بعد مقتول کی لاش تقریباً دو گھنٹے تک جائے وقوعہ پر پڑی رہی۔ بعد ازاں لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال سانگھڑ منتقل کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی۔ جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں دیرینہ تنازع پر بلیدی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے اعجاز احمد رواہی بلیدی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ، فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ میرانپور برڑو کی حدود میں واقع گاؤں میر محمد رواہی میں پیش آیا۔ جبکہ لاہی چاڑھی کے مقام پر موٹرسائیکل پھسلنے سے 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...