کورنگی میں مسلح افراد گھر سے 14 تولے سونا، نقدی لوٹ کرفرار
کراچی (آئی این پی) کورنگی زمان ٹاؤن کے ایک گھر میں مسلح ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 14 تولے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات سامنے آئی، جہاں 5 مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ زمان ٹاؤن کے ایک گھر میں 5 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور انہوں نے اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا۔ملزمان نے انتہائی اطمینان سے پورے گھر کی تلاشی لی اور نقد رقم سمیت قیمتی سامان بٹور لیا اور گھر سے 14 تولے سونا، 7 لاکھ روپے کے پرائز بانڈز اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔متاثرہ خاندان نے بتایا کہ آئندہ برس جنوری میں ان کی بھانجی کی شادی طے تھی، اور ملزمان شادی کی تیاریوں کے لیے رکھا گیا تمام سونا بھی ساتھ لے گئے ۔اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر کی تیسری منزل پر بھی جانے کی کوشش کی، تاہم اندر سے دروازے بند ہونے کی وجہ سے وہ اوپر جانے میں ناکام رہے ۔واقعے کے بعد زمان ٹاؤن تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments