محکمہ پراسیکیوشن میں بھرتیاں دستاویزات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پراسیکیوٹر جنرل سندھ شبیر شاہ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے دفتر میں گریڈ ایک سے چار تک کی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے دستاویزات جمع کرانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع کردی۔
محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق امیدوار اپنی دستاویزات بذریعہ ڈاک بھی جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ کاغذات جمع کرانے کے لیے ذاتی طور پر دفتر حاضر ہونا ضروری نہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دفتر آکر دستاویزات جمع کرانے والے امیدواروں کو کوئی اضافی نمبر یا ترجیح نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments