ورلڈ کلچر فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میئر کا دورہ آج ہوگا

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میئر کا دورہ آج ہوگا

کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بدھ، 21 اکتوبر کو آرٹس کونسل، برنس گارڈن اور بارہ دری (پولو گراؤنڈ) کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران میئر کراچی فیسٹیول کے انتظامی امور اور مختلف مقامات پر جاری تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔ بعد ازاں وہ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...