خطرناک عمارتوں میں نجی اسکولز چلائے جانے کا انکشاف

 خطرناک عمارتوں میں نجی اسکولز چلائے جانے کا انکشاف

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی معائنے کی ہدایت،15 روز میں کارروائی شروع ہوگی غیر محفوظ عمارتوں میں سرگرمیاں بند، طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنیکا حکم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے خطرناک اور غیر محفوظ عمارتوں میں قائم نجی اسکولوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرتے ہوئے جامع معائنہ شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کو جاری خط میں کہا گیا ہے کہ معائنہ 15 روز کے اندر شروع کیا جائے ، خطرناک اور جزوی طور پر متاثرہ یا ساختی طور پر غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی کی جائے ۔خط کے مطابق 16 اکتوبر کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خطرناک عمارتوں میں زیرتعلیم طلبہ کی حفاظت پر تشویش ظاہر کی گئی۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی ایسی عمارت یا اس کے حصے میں تدریسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جسے خطرناک یا غیر محفوظ قرار دیا گیا ہو۔ہدایت نامے کے مطابق غیر محفوظ عمارتوں یا ان کے متاثرہ حصوں میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرکے طلبہ کو محفوظ اور موزوں متبادل مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ ان کی تعلیم بھی متاثر نہ ہو، نجی اسکولوں کی انجمنوں سے رابطہ کرکے انہیں عمارتوں کی حفاظت سے متعلق مقررہ معیار پر فوری عمل درآمد کی ہدایت دینے کا بھی کہا گیا ہے ۔اس کے علاوہ خط میں اسکول مالکان اور پرنسپلز کو طلبہ اور عملے کی حفاظت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ غفلت یا احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...