پولیس،ایس آئی یو میں جھگڑے کی تفتیش مکمل، 16اہلکار معطل

پولیس،ایس آئی یو میں جھگڑے کی تفتیش مکمل، 16اہلکار معطل

ناظم آباد میں ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں میں جھگڑا، اہلکار زخمی ہوئے تھےڈی آئی جی ساؤتھ کی انکوائری رپورٹ،معطل اہلکار سسپینڈ کمپنی ہیڈکوارٹر منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے تنازع پر ایس آئی یو اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کی انکوائری رپورٹ اعلیٰ پولیس افسران کو موصول ہو گئی۔ ایڈیشنل آئی جی نے انکوائری افسر کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ایس آئی یو، سی آئی اے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 16 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ناظم آباد میں ملزم کی گرفتاری کے معاملے پر ایس آئی یو اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی ٹیموں میں جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران ڈی ایس پی منہاج الحسن اور ہیڈ محرر راحیل قریشی زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ایس آئی یو کی پولیس پارٹی زخمی اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئی تھی، ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو کے افسران کو حراست میں لے کرلیاتھا۔ایڈیشنل آئی جی نے واقعے کی انکوائری ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے سپرد کی تھی۔معطل ہونے والے افسران و اہلکاروں میں ایس آئی یو کے سب انسپکٹر نور اللہ جان، سید شہزاد علی زیدی، محمد پنجال، اے ایس آئی شہباز علی، عامر حسین، ہیڈ کانسٹیبل محمد مصطفی، کانسٹیبل عمر خان، ہلال احمد، عثمان گلزار، بلال نزیر، سجاد احمد جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے سب انسپکٹر امتیاز خان، اے ایس آئی ساجد حسن، ڈی ایچ سی محمد آصف، کانسٹیبل میدان علی اور نزیر احمد شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...