ریلوے پولیس افسر کی عبوری ضمانت منظور

ریلوے پولیس افسر کی  عبوری ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے ناتھا خان کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع پر کے ایم سی افسر کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ریلوے کینٹ پولیس کے سب انسپکٹر احسن رشید کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

 عدالت نے ملزم کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی اور اسے تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایس ایچ او شاہراہ فیصل کو بھی پولیس ریکارڈ کے ساتھ 23 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ وکیل صفائی محمود حسین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ کے ایم سی نے تحریری یقین دہانی کے باوجود ریلوے ٹریک پر سڑک بنانے کی کوشش کی اور ریلوے ٹریک پر سڑک کی تعمیر سے روکنے پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ کے ایم سی نے ریلوے پولیس پر حملہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...