مرغی کا گوشت 640 روپے کلو سے بڑھ کر 740 روپے کلو ہو گیا

 مرغی کا گوشت 640 روپے کلو  سے بڑھ کر 740 روپے کلو ہو گیا

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد یہ بھی عام آدمی کے لیے خریدنا مشکل ہوگیا۔

اکتوبر میں زندہ مرغی 110 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 358 روپے فی کلو سے بڑھ کر 468 روپے فی کلو ہو گئی۔کراچی میں مرغی کا گوشت 640 روپے فی کلو سے بڑھ کر 740 روپے فی کلو ہوگیا، فی کلو مرغی کا گوشت اکتوبر میں 170 روپے مہنگا ہوا۔ دوسری جانب کمشنر لسٹ میں فی کلو زندہ مرغی کا بھاؤ 456 روپے ہے جبکہ مرغی کے گوشت کا بھاؤ 685 روپے فی کلو ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...