بجلی کمپنی کے میٹر ریڈر پر فائرنگ کا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

بجلی کمپنی کے میٹر ریڈر پر فائرنگ کا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمود آباد پولیس کا ٹی پی ٹو کے قریب مسلح ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا، ۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق بجلی کمپنی کے میٹر ریڈر پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم ربی رفائیل نے دورانِ ڈیوٹی میٹر ریڈر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، پولیس مقابلے کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔محمود آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم ربی رفائیل متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...