لاڑکانہ :مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی،8 ملزم گرفتار
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان مغل کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت مبشر ملک اور دیدار ببر کے نام سے ہوئی، جو چینی اور کاٹن کی گاڑیوں کو لوٹنے سمیت دیگر سنگین جرائم اور مقدمات میں ملوث ہیں۔ جبکہ پولیس نے اشتہاری، روپوش اور منشیات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments