فلیٹس میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے شادمان ٹاؤن میں فلیٹس میں خاتون کو ہراساں کرنے ، بدتمیزی کرنے اور گھر میں داخل ہونے کے مقدمے میں گرفتار ملزم فراز کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے ، تاہم مقدمے کے مزید حقائق معلوم کرنے کے لیے اس سے تفتیش کرنا ضروری ہے ۔ مدعیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اسے کچھ عرصے سے پریشان کررہا تھا اور 20 اکتوبر کی رات تقریباً دو بجے گھر کا لاک توڑ کر اندر داخل ہوا، دھمکیاں دیں اور اس کی عزت پر ہاتھ ڈالا۔علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت کی سماعت این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث 22 اکتوبر تک ملتوی کردی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments