لاڑکانہ:ضلع بھر میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان کی ہدایات پر سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کی گئی۔
ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت دی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ پولیس افسران دوران چیکنگ گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں، جبکہ غیر قانونی سیاہ شیشوں کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments