حیدرآباد:سندھ پبلک سروس کمیشن امیدواروں کے مطالبات حل

حیدرآباد:سندھ پبلک سروس کمیشن امیدواروں کے مطالبات حل

اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت، سندھ حکومت سے اظہار تشکر فخرالزمان، حسین بخش، سکیل دھون پر مشتمل وفد کی سینیٹر عاجز دھامرا سے ملاقات

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی منظوری سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے قائم کردہ 2رکنی کمیٹی نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کے مطالبات حل کردئیے ۔ سندھ کابینہ کی جانب سے مشترکہ مسابقتی امتحانات کے حوالے سے اہم ترین اصلاحات کی منظوری کے بعد اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی نے پی پی پی کی مرکزی قیادت اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس سلسلے میں اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد فخرالزمان کوہارو، حسین بخش چانڈیو اور سکیل دھون چانڈیونے پیپلز سیکریٹریٹ حیدرآباد ڈویژن میں سینیٹر عاجز دھامرا سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ عاجز دھامرا نے ہمارے مطالبات اعلیٰ قیادت تک پہنچانے میں بہت مدد کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامرا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور صوبے میں میرٹ کے فروغ پر کامل یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر یہ کمیٹی اسی لیے بنائی گئی تھی تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جا سکے ۔سینیٹر عاجز دھامرا نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے امتحانی نظام میں تبدیلیاں کر کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور مقابلے کے نئے راستے کھولے ہیں، پی پی پی آئندہ بھی نوجوانوں کے بہتر مستقبل، میرٹ کی بالادستی اور شفاف امتحانی نظام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت کرتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...