پنگریو:وہنائی پل کی مرمت میں تاخیر، شہری،مسافر مشکلات کا شکار

پنگریو:وہنائی پل کی مرمت میں تاخیر، شہری،مسافر مشکلات کا شکار

سمن سرکار عرس، میلے میں آنے والے زائرین کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ مؤثر حفاظتی انتظامات کیے جائیں ، سماجی و رہنما اعجاز میمن

پنگریو (نمائندہ دنیا) ٹنڈو باگو، بدین روڈ پر وہنائی پل کی مرمت میں تاخیر نے شہریوں اور مسافروں کے لیے مشکلات اور حادثات کے خدشات بڑھا دیے ۔ سید سمن سرکارؒ کے عرس اور میلے کے پیش نظر بدین، پنگریو اور ٹنڈو باگو کے درمیان آمدورفت میں اضافے کا امکان ہے ، تاہم پل کی خستہ حالی اور مرمتی کام کی سست رفتاری کے باعث زائرین، مسافروں اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ پنگریو کے سماجی و رہنما وفا اعجاز احمد میمن نے پریس کلب پنگریو میں احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہنائی پل کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے شہریوں کو ممکنہ حادثات اور سفری پریشانیوں سے بچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عرس و میلے کے موقع پر درگاہ سید سمن سرکارؒ پر ملک کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد کی آمد ہوگی، جس کے باعث بدین، پنگریو اور ٹنڈو باگو روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے ، ایسی صورتحال میں پل کی مرمت بروقت مکمل نہ ہونا مسافروں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عرس و میلے کے آغاز سے قبل وہنائی پل کی مرمت مکمل کی جائے ، کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ موقع پر مؤثر حفاظتی انتظامات کیے جائیں اور ٹریفک کی محفوظ روانی یقینی بنائی جائے ، تاکہ زائرین، مسافروں اور مقامی شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...