خاتون کو نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا گرفتار

خاتون کو نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا گرفتار

ملزم شعیب آفریدی نے شادی کا جھانسہ دے کر نازیبا تصاویر بنائیں خواتین کو کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے کی آڑ میں روابط قائم کرتا تھا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی زون نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے ، ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ملینیم مال، گلستان جوہر کے قریب سے گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے این سی سی آئی اے کراچی میں شکایت درج کروائی کہ اس نے ملزم شعیب نواز آفریدی سے ایک گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی۔اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو اپنے اعتماد میں لے کر اس سے دوستی قائم کی اور بعدازاں شادی کا جھانسہ دے کر اس کی نجی و نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ شکایت کے مطابق ملزم بعدازاں انہی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو مسلسل ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کے مبینہ طریقہ واردات سے متعلق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین کو کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے کی آڑ میں ان سے روابط قائم کرتا اور انہیں اعتماد میں لیتا تھا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ تھانہ این سی سی آئی اے میں درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...