ناگن چورنگی پر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

ناگن چورنگی پر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبرمسجد کے قریب 2 مبینہ ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ۔مشتعل شہریوں نے مبینہ ڈاکووں کو لاتوں اورگھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کردیا۔ ایس ایچ او نیو کراچی فرخ شہریار کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت غلام مصطفی  اور نثار کے نام سے کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...