سندھ حکومت کا پولیو سے متعلق آگاہی مہم مزید موثر بنانے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری ذرائع ابلاغ کی مہم کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،
جس کا مقصد والدین اور عام شہریوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا ہے ۔اس سلسلے میں صوبائی ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سندھ محمد یوسف کابورو، محکمہ صحت، ای پی آئی سندھ اور یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سیکریٹری اطلاعات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور اس مقصد کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک، سماجی اور ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کا بھرپور اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر بھی آگاہی مہم کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات تک درست معلومات پہنچائی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments