منگھو پیر میں بمپر پربیٹھا ٹریلر کلینر ٹائروں تلے آکر جاں بحق

منگھو پیر میں بمپر پربیٹھا ٹریلر کلینر ٹائروں تلے آکر جاں بحق

ایوب توازن بگڑنے کے باعث گرا، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیسحب ریور روڈ پر حادثے میں زخمی اصغر، آفتاب دوران علاج اسپتال میں چل بسے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)منگھوپیر مائی گاڑی مزار کے قریب کلینر اپنے ہی ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگھوپیر مائی گاڑی مزار کے قریب ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ریسیکو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 26 سالہ ایوب کے نام سے کی گئی۔ ہیڈ محرر تھانہ منگھوپیر علی خان نے بتایا کہ متوفی ٹریلر کا کلینر تھا جو چلتے ہوئے ٹریلر کے اگلے بمپر پر بیٹھا تھا کہ توازن بگڑنے کے باعث نیچے گر گیا اور اس دوران وہ اپنے ہی ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کرجاں بحق ہوگیا۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کرٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

ادھر بلدیہ حب ریور روڈ پر ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی 2 موٹرسائیکل سوار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سول اسپتال میں دم توڑا۔بتایا گیا کہ موچکو کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس کے قریب بدھ کی شام مغرب کے وقت نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری تھی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں علاج کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 35 سالہ علی اصغر ولد نور محمد اور 42 سالہ آفتاب ولد محی الدین کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...