زخمی گرفتار ملزم دوران علاج ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر سٹی پولیس کے ہاتھوں میں مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا جانے والا ملزم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
خیابانِ محمد، 60 فٹ روڈ، مین گیٹ ملیر سٹی کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جنہیں فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا ایک ملزم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ملیر سٹی پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت تنویر احمد ولد شاہ زین اور اس کے ساتھی کی شناخت زرین ولد محمد وحید کے ناموں کی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ہلاک و گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول، 11 ہزار روپے کی نقدی اور سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments