سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ

 سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کی ساحلی پٹی ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں 16 سالہ نوجوان تیز لہروں کی نذر ہوکر ڈوپ کر لاپتہ ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ ایدھی حکام کے مطابق سمندر میں لاپتہ نوجوان کی شناخت 16 سالہ مزمل کے نام سے کی گئی جو کہ بلدیہ قائمخانی کالونی کا رہائشی ہے اور دوستوں کے ہممراہ پکنک منانے کے لیے آیا تھا۔دوستوں نے بتایا کہ مزمل سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش شروع کی گئی، تاہم رات ہونے کے باعث نوجوان کی تلاش کا ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے جو صبح دوبارہ شروع کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...