اسسٹنٹ کمشنر ظفر کلہوڑ دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بیوی پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار اسسٹنٹ کمشنر سندھ ریونیو بورڈ ظفر احمد کلہوڑ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی مدعیہ نے نبی بخش تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔ مدعیہ کے مطابق ملزم نے 9 اکتوبر کو اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی بیٹی اور زیورات لے کر چلا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments