کے ڈی اے کوملازمین کے واجبات 4ماہ میں ادائیگی کاحکم
وسائل کی کمی کا سامنا، کمرشل پلاٹس بیچ رہے ہیں، جس سے آمدن متوقع ہے ، وکیلانسداد تجاوزات ملازم کی ہراسمنٹ سے متعلق درخواست پر حکام سے جواب طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو محمد شاہد اور سعد پرویز اختر سمیت دیگر کی پنشنری واجبات کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت فروری 2027 تک ملتوی کرتے ہوئے کے ڈی اے کو واجبات کی ادائیگی کیلئے چار ماہ کی مہلت دیدی۔ کے ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وسائل کی کمی سے پنشنری واجبات ادائیگی میں مشکلات ہیں، کے ڈی اے بعض کمرشل پلاٹس نیلام کرنے کی کوشش کر رہی جس سے اربوں روپے آمدن متوقع ہے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل مشتاق چانڈیو ایڈووکیٹ نے بتایا محمد شاہد اور سعد پرویز اختر کو ریٹائر ہوئے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا، واجبات نہ ملنے انہیں مشکلات ہیں۔
دوسری جانب آئینی بینچ نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر این سی سی آئی اے کے ذریعے ہراساں کرنیکاالزام سے متعلق محکمہ انسداد تجاوزات کے ملازم عرفان کی درخواست پر فریقین سے 11 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ایک رکن سندھ اسمبلی کے بھائی این سی سی آئی اے میں افسر ہیں اور سیاسی مخالفت پرمتعلقہ ایم پی اے درخواست گزار کوتین مرتبہ معطل کروا چکے ۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار نے سوشل میڈیا پراپنی بے گناہی سے متعلق حقائق بتائے تواتھارٹی نے مقدمہ درج کرلیا۔ عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments