جناح اسپتال کا گائنی وارڈ خستہ حالی کا شکار
کراچی (این این آئی)حکومتِ سندھ کی جانب سے شعبہ صحت میں بہتری کے دعووں کے باوجود جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جناح اسپتال) کا گائنی وارڈ طویل عرصے سے مرمت و بحالی کا منتظر ہے ۔
وارڈ کی عمارت کی خستہ حالی، بجلی کی بوسیدہ وائرنگ اور بنیادی سہولتوں کی خراب صورت حال مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے ، جبکہ بعض خرابیاں ممکنہ حفاظتی خطرات کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق وارڈ کے متعدد کمروں کی چھتوں کا پلستر جگہ جگہ سے اکھڑ کر گر رہا ہے ، جبکہ تینوں منزلوں پر بجلی کی وائرنگ خستہ حال ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments