اینٹی سموگ مہم تیز کرنے کا فیصلہ،آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں پر اتفاق

اینٹی سموگ مہم تیز کرنے کا فیصلہ،آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں پر اتفاق

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے ماحولیات کنول لیاقت کا اجلاس ، ٹریفک پو لیس اور محکمہ تحفظِ ماحولیات کی طرف سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے ماحولیات کنول لیاقت نے اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہیں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جاری اینٹی سموگ مہم اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ ماحولیات (EPA) ڈاکٹر طاہر عباس بھی موجود تھے ۔کنول لیاقت نے پولیس فیصل آباد کی جانب سے اینٹی سموگ مہم کو سراہتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد اور محکمہ تحفظِ ماحولیات کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے ، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے اور سموگ کی روک تھام کے لیے مربوط لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں محکموں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے فضائی آلودگی پر قابو پانے ، سموگ کے اثرات کم کرنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...