موبائل ہیلتھ یونٹس کا نظام موثروجدید بنانے کا فیصلہ

موبائل ہیلتھ یونٹس کا نظام موثروجدید بنانے کا فیصلہ

مریضوں کے ریکارڈ،طبی ٹیسٹ کی تفصیلات پر ویب سائٹ فعال کرنے کاحکم گیان چندایسرانی کی سوشل ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر عوامی آگاہی دینے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں موبائل ہیلتھ یونٹس کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورمشیر وزیراعلیٰ سندھ گیان چند ایسرانی نے موبائل ہیلتھ یونٹس سے متعلق سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر عوامی آگاہی دینے کی ہدایت کی ہے ۔ ایک بیان میں گیان چند ایسرانی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں موبائل ڈائیگناسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز کے ذریعے 50 لاکھ 19 ہزار864 مریضوں کا علاج کیا،موبائل ڈائیگناسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز کے ذریعے 12 لاکھ 74 ہزار 322 لیبارٹری اور دیگر طبی ٹیسٹ کیے گئے ، عمرکوٹ میں ماڈل موبائل آئی سی یو،گائناکالوجی،نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹس سمیت طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ گیانچند ایسرانی نے بتایا کہ ماڈل موبائل اسپتال سے اب تک 3654 ڈلیوریز،18,178 مریض کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے مریضوں کے طبی معائنے ، خون کے ٹیسٹ، کینسر کی تشخیص کے لیے متعلقہ ٹیسٹوں کی سہولت بھی دستیاب ہے ،موبائل ہیلتھ یونٹس کی خدمات کے حوالے سے عوامی آگاہی میں اضافے کی ضرورت ہے ۔ گیان چندایسرانی نے کہا کہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ موبائل اسپتال کہاں، کب اور کیا خدمات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے افسران کو مریضوں کاریکارڈ،طبی ٹیسٹ، عملے کی تفصیلات پرمشتمل ویب سائٹ اور ڈیجیٹل پورٹل کو ایک ہفتے میں فعال کرنے کاحکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...