جھڈو:عوامی تحریک کی جانب سے تعلقہ کانفرنس کا انعقاد

جھڈو:عوامی تحریک کی جانب سے تعلقہ کانفرنس کا انعقاد

سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، تنظیمی امور پرتفصیلی تبادلہ خیالتمام بڑی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ، عوامی مسائل سے سروکار نہیں، مقررین

جھڈو (نمائندہ دنیا)عوامی تحریک کی جانب سے جھڈو میں تعلقہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کانفرنس سے عوامی تحریک کے ضلعی رہنما ایاز کھوسو، نو منتخب صدر ایڈووکیٹ ممتاز کھوسو، گھنور لغاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ اقتدار کے بھوکے اسے فروخت کریں۔ سندھ کے عوام اپنی دھرتی اور وطن کے تحفظ کیلئے دودو، روپلا اور ہوشو بن کر جدوجہد کرینگے ، رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے مفاد پرست وڈیروں نے ہمیشہ قومی مفادات کیخلاف سازشیں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اسٹیبلشمنٹ، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی نمائندہ جماعتیں ہیں، جنہیں عوام کے بنیادی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ میں طویل حکمرانی اور دونوں جماعتوں کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے سنگین سوالات موجود ہیں۔ مقررین نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات وفاقی ڈھانچے اور تاریخی قراردادِ لاہور 1940 کی روح کے منافی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ رہنماؤں نے سندھ کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کو مزید وسیع کیا جائے گا اور عوام میں اتحاد پیدا کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...