سندھ میں یورپی یونین کی ممنوع زرعی ادویات کے استعمال کا انکشاف

سندھ میں یورپی یونین کی ممنوع زرعی ادویات کے استعمال کا انکشاف

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ کی زراعت میں یورپی یونین کی جانب سے ممنوع زرعی زہریلی دوا کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے بچوں اور بڑوں سمیت مفید کیڑوں، پرندوں اور فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 پریس کلب میں سوسائٹی فار ایجوکیشن کی جانب سے کلورپائریفاس نامی زرعی زہریلی دوا کے انسانی صحت، ماحولیات، زمین اور زراعت پر ممکنہ مضر اثرات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر ممنوع قرار دی گئی زرعی زہریلی دوا کلورپائریفاس کے استعمال پر سندھ سمیت پورے پاکستان میں پابندی عائد کی جائے تاکہ انسانی صحت، ماحولیات اور زراعت کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...