میرپورخاص:مذہبی رہنما کے چھوٹے بھائی حملے میں شدید زخمی

 میرپورخاص:مذہبی رہنما کے چھوٹے بھائی حملے میں شدید زخمی

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) غریب آباد تھانے کی حدود میں مذہبی جماعت کے رہنما مولانا حاکم علی گشکوری کے چھوٹے بھائی عاشق علی گشکوری پر نامعلوم افراد نے چاقوؤں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آور کار میں سوار تھے ، جنہوں نے عاشق علی گشکوری پر چاقوؤں سے حملہ کیا۔ واقعہ کے بعد زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث انہیں حیدرآباد کے سول اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ واقعہ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے ۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ سنی تحریک سمیت تمام مذہبی جماعتوں سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...