حیدر آباد:13روز گزر گئے ، گندم کا اجرا ممکن نہیں ہو سکا

حیدر آباد:13روز گزر گئے ، گندم کا اجرا ممکن نہیں ہو سکا

گندم نرخ 14400 تک برقرار، قیمت میں کمی نہ ہو سکی، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور آٹا چکی یونین عہدیداران کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، گندم، آٹے کی صورتحال سے آگاہ کیا

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آفس حیدرآباد کی نا اہلی ، 13 روز گزرنے کے بعد بھی گندم ایلوکیشن ڈاؤن نہ کی جا سکی۔ ڈی ایف سی آفس سے آٹا چکیوں اور رولر فلور ملز کو پیر کے روز بھی گندم چالان کا اجرا ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے فعال و غیر فعال آٹا چکیوں اور رولر فلورملز کی حالیہ سروے رپورٹ ڈی ایف سی سے طلب کر لی، جنہیں ماہ اکتوبر میں سرکاری رعایتی گندم کوٹہ فراہم کیا جائے گا ۔ آٹا چکی یونین کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں ڈی ایف سی آفس سے 26 اکتوبر تک آٹا چکیوں اور رولر فلور ملز کو گندم کے چالان جاری نہ کرنے سے حیدر آباد میں گندم اور آٹے کی پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو سندھ کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 15 اکتوبر سے سندھ بھر کی آٹا چکیوں اور رولر فلور ملز کو سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں سیکریٹری خوراک نے 14 اکتوبر کو سندھ بھر کے اضلاع کے لیے گندم ایلوکیشن کا اجرا کیا، تاہم 13 روز گزر جانے کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آفس حیدر آباد سے ہر ضلع کے لیے گندم کوٹہ ڈاؤن کرنے میں تاخیری حربہ استعمال کیا گیا ، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ 14200 سے 14400 تک برقرار رہنے کی وجہ سے فی کلو آٹے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی واقع نہ ہو سکی اور شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...