شہری مسائل کے حل کیلئے کارکنان متحرک ہوں، ڈاکٹر عشرت العباد

 شہری مسائل کے حل کیلئے کارکنان متحرک ہوں، ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بدانتظامی اور ناقص شہری سہولتوں کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مزید دشوار بنا دی ہے۔

 وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کریں، غیر ضروری اخراجات میں کمی لائیں اور شہری مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ کراچی کے ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے ہدایت کی کہ کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کریں اور ان کی شکایات میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمینز، یونین کونسل کے نمائندوںتک پہنچائیں۔ انہوں نے بنیادی شہری سہولتوں سے متعلق شکایات کو خصوصی اہمیت دینے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...