لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ملتوی

لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سائٹ سپر ہائی وے اور بلدیہ ٹاؤن سے لاپتہ دو شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فیضان کی بازیابی کے لیے قائم جے آئی ٹی کا ایک اجلاس ہوچکا ہے ، دوسرے اجلاس کی رپورٹ کے لیے مہلت دی جائے ۔ عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔ ریاض خان کی بازیابی کے کیس میں ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے نے بتایا کہ درخواست گزار مقدمے کے لیے تھانے نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...