منگھوپیر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

 منگھوپیر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

کراچی(این این آئی)ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ منگھوپیر کی حدود میر محمد گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی جبکہ بائیومیٹرک سرچ ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت اور کوائف کی تصدیق بھی کی گئی۔سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او منگھوپیر کی نگرانی میں ایس ایچ او منگھوپیر، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلی جنس اسٹاف نے حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...