بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کے کارندے میاں بیوی گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو سبزی منڈی چاکر ہوٹل کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کے اہم کارندے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے چپلوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اور ملزمہ کی شناخت علی رضا ولد صفدر علی اور مسمات مریم زوجہ علی رضا کے نام سے ہوئی ہے ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کوئٹہ سے شعیب نامی شخص کے ذریعے بسوں میں منشیات کراچی منگواتے تھے ۔ کراچی پہنچنے کے بعد ملزم علی رضا اپنی اہلیہ کے ہمراہ منشیات وصول کرتا اور آسٹریلیا بھجوانے کا انتظام کرتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق آسٹریلیا میں موجود نیٹ ورک کا مرکزی سرغنہ منشیات وصول کر کے فروخت کرتا، جبکہ فروختگی کی رقم پاکستان میں موجود کارندوں کو منتقل کی جاتی تھی۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے مطابق گرفتار ملزم اور ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، منشیات سپلائی نیٹ ورک کے دیگر کارندوں اور اس کے مزید روابط کے حوالے سے تفتیش و کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments