پہلوان گوٹھ میں انسدادِ تجاوزات ٹیم پر حملہ، 4 ملازمین زخمی
کراچی(این این آئی)شہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے محکمہ انسدادِ تجاوزات کے آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے ٹیم پر حملہ کردیا اور پتھراؤ کیا۔۔۔
جس سے کے ایم سی کی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔سینئر ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات شیر علی خان کے مطابق حملے میں محکمے کے چار ملازمین زخمی ہوئے ، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments