اے این ایف :خواتین سمیت 8 ملزم گرفتار،38کلو منشیات برآمد

اے این ایف :خواتین سمیت 8 ملزم گرفتار،38کلو منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کر کے 38.438 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ورک ویزے پر دمام جانے والے مسافر کے بیگ میں موجود نمکو سے 4.658 کلو وزنی 34,500 زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 3.4 کلو وزنی 4,980 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 980 گرام آئس برآمد ہوئی۔گلزار قائد راولپنڈی میں ایک پرائیویٹ کوریئر کمپنی میں کینیڈا جانے والے پارسل میں موجود بیڈ شیٹس میں جذب 9.8 کلو افیون برآمد کی گئی۔ہیڈ محمد والا ٹول پلازہ ملتان کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔حیات آباد پشاور انڈسٹریل بورڈ کے قریب گاڑی سے 4 کلوگرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔جی ٹی روڈ اٹک بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...