پھل میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، ناقص غذائی اشیا ضائع کردیں

پھل میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، ناقص غذائی اشیا ضائع کردیں

محراب پور (نمائندہ دنیا)محکمہ فوڈ اتھارٹی سندھ متحرک،پھل میں دکانوں پر چھاپے ، ناقص غذائی اشیا ضائع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی سندھ نوشہرو فیروز کی ٹیم نے چھاپہ مار کر صحت کے لئے نقصان دہ اشیا کو ضائع کر دیا ، جبکہ دکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت اور انسانی صحت کے لئے نقصان دہ اشیا کی فروخت کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات درج کرائے جائیں گے ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضمیر احمد پنہورنے بتایا کہ پھل شہر میں عوامی شکایات پر کئی دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی صحت کے لئے استعمال ہونے ہونے والی مضر اشیا کی فروخت پر کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...