مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام،گاڑیوں کی طویل قطاریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے دو مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے عامر علی نامی مبینہ ملزم زخمی ہوگیا۔۔۔
جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل کردی۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی شخص سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما کے قریب بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت شہریوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments