کھاد کمپنیوں کی کسانوں کیلئے جابرانہ شرائط تشویشناک، محمود مولوی
کراچی (پ ر)سینئر سیاست دان، سابق وفاقی مشیر بحری امور محمود مولوی نے کھاد بنانے والی کمپنیوں کی کسانوں پر عائد غیر منصفانہ اور جابرانہ شرائط پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ۔۔۔
کھاد بنانے والی کمپنیاں غریب اور محنت کش کسانوں کو کھاد کے ساتھ بلاجواز دیگر اشیاء خریدنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ اس جبری عمل سے کسانوں کو اپنی فصلوں کیلئے کھاد کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ محمود مولوی نے کھاد بنانے والی کمپنیوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر دیگر اشیاء کی خریداری کی غیر ضروری شرط کو ختم کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق، آسان اور بروقت کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ ملک کی زرعی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور کسانوں کو کسی بھی قسم کی مزید مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments