رمپا پلازہ کی ساتویں منزل پر واقع چھت میں آگ لگ گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ صدر کے قریب رمپا پلازہ کی ساتویں منزل پر واقع چھت میں آگ لگ گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی تھی، جسے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کی مدد سے مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔ بعدازاں ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری رہا۔دوسری جانب خالد بن ولید روڈ پر واقع ایک عمارت کی بالائی منزل میں نصب سولر پینلز میں بھی آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئے ، جہاں آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی کی گئی۔ دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments